جنوبی کوریا کے صدر دفتر نے آج نیا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔ اعلی ترین عہدوں پر یہ تبدیلیاں صدر پارک گيون هیہ پر اپنی ایک پرانی
دوست
کو کابینہ میں تقرریوں سمیت سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت دینے
کے الزام لگنے کے بعد کی گئی ہیں۔ صدر کی یہ دوست کسی سیاسی عہدے پر نہیں ہیں۔